جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

انگلینڈ: انوکھی واردات، پولیس چور کی مدد کیلئے پہنچ گئی

انگلینڈ: برطانیہ میں چوری کی انوکھی واردات پیش آئی جس میں پولیس چور کو بچانے کیلئے پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چوری کی انوکھی واردات برطانوی ریاست انگلینڈ کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آئی جہاں ایک چور واردات کے دوران گھر میں پھنسا تو مدد کے لیے پولیس کو بلانا پڑا۔

سوینڈن کے مقام پر ایک گھر میں 53 سالہ چور فریڈرک چوری کے بعد گھر سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ گھر کی کھڑکی میں پھنس گیا۔

چور نے پولیس نے رابطہ کرکے بتایا کہ وہ ایک گھر کی کھڑکی میں پھنسا ہوا ہے اور ایک پاوں پھنسنے کے باعث وہ الٹا لٹک گیا ہے، لہذا اسے وہاں سے نکلنے میں مدد فراہم کی جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چور کی اپیل پر پولیس سے پہلے ریسکیو اہلکار پہنچے اور 53 سالہ چور کو کھڑکی سے نجات دلائی، جس کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ نے چور نے 18 ماہ کی سزا سناتے ہوئے 95 پاونڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں