جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست

کارڈف: کھیلے جانےوالے واحد ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان کو ایک سو چوہتتر رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے جے ایم ونس نے 36، جوئے روٹ نے 47، جے ایل ڈینلے نے 20 اور بی ایم ڈکیٹ نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ کپتان مورگن نے 5 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے انیس اعشاریہ دو اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی میچ اپنے نام کیا۔

پاکستان کی جانب سے باؤلرز نے انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی اور بلے بازوں کا راستہ روکنے میں ناکام رہے۔عماد وسیم، شاہین آفریدی اور حسن علی نے صرف ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شاہنیوں نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فخر زمان میدان میں اترے۔ اس میچ میں اوپنر فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 7 رنز پر ہی آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے 7، بابر اعظم نے 65 اور حارث سہیل نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق 7، آصف علی 3 اور فہیم اشرف نے 16 رنز بنائے، عماد وسیم نے 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے آرچر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ٹیم کے کورن اور جورڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

متعلقہ خبریں