جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

انگلینڈ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

سال 2005 کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا یہ پہلا دورہ پاکستان تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان ختم کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول تھی، 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 14 اکتوبر کو پاکستان میں کھیلے جانے تھے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مین اور ویمن ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور فینز کے لیے فیصلہ مایوس کن ہے، موجودہ حالات میں ٹیم کی ذہنی حالت کو دیکھتے ہوئے مشکل فیصلہ کیا۔

برطانوی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی میچزز ورلڈکپ کی تیاری کا حصہ تھے، ان حالات میں جب کھلاڑی پر اعتماد نہیں اس میں پاکستان آنا تیاریوں کو متاثر کرے گا۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کی منسوخی کا فیصلہ سن کر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے افسوس کا اظہار کیا ہے، کہا کہ انگلینڈ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، ضرورت کے وقت ساتھ نہ دینے پر افسردہ ہیں۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ہم اس صورتحال سے بھی نکل جائیں گے، پاکستان کیلئے ویک اپ کال ہے کہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بنے، پاکستان بہترین ٹیم بن گئی تو کھیلنے کیلئے ٹیموں کی لائن لگ جائے گی۔

خیال رہے اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بھی سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں