جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول کا اعلان

دورہ

لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا، انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مورگن کی ریٹائرمنٹ : جوز بٹلر انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ کے کپتان مقرر

پی سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیم 20ستمبر سے 2اکتوبر تک 7ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

کراچی میں 20،22،23 اور 25 ستمبر کو 4 ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔

لاہور میں 28، 30 ستمبر، 2 اکتوبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں