جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ناٹنگھم: انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے عالمی کپ کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیٹ کر پہلے فیلڈنگ کا فیسلہ کیا ہے۔

مسلسل ناکامیوں کی شکار قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف جیت کا عزم لیے ٹرینٹ برج ناٹنگھم کے میدان میں اترے گی۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بیٹنگ لائن اپ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ انگلش ٹیم میں بھی اس میچ کے لئے ایک تبدیلی کی گئی ہے۔  

متعلقہ خبریں