جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45 رنز سے شکست دے دی

لیڈز: انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 45 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ لیڈزمیں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو201 رنز کا ہدف دیا۔ پہاڑجیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر155 رنزہی بنا سکی اور 45 رنز سے شکست مقدر ٹہری

معین علی آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے انگلینڈ کو 31 زنز سے شکست دیدی

انگلینڈ کی اننگز

انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اورابتدائی دونوں اوپنرز 18 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھیں۔

کپتان جوز بٹلر 59 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لائم لِونگسٹون 38 اور معین علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 3، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز

گرین شرٹس کی طرف سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 50 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا تاہم بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے کھلاڑی پولین جاتے رہے۔

محمد رضوان 37، صہیب مقصود 15، محمد حفیظ 10، فخرزمان 8، اعظم خان 1 اور عماد وسیم 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شاداب خان نے کچھ ہمت دکھا کر 36 رنز کی اننگز کھیلی ۔لیکن شکست سے نہ بچا پائی ، شاہین آفریدی 2 اور حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے 3، عادل رشید اور معین علی نے 2،2 جبکہ ٹام کرن اور میٹ پارکنسن نے 1،1 کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی۔

سیریز کا فیصلہ کن میچ 20 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں