جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ کیخلاف سرفراز نے آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا: مصباح الحق

مصباح

لاہور: مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا۔

پی سی بی کی ایک آڈیو کلپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ کھیلنے سے انکار کی کوئی بات نہیں تھی، مجھے علم تھا کہ کوئی پوری سیریز کے آخر میں میچ کھیل رہا ہو تو اضافی دباؤ ہوتا ہے کہ 19،20 نہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز کو پانی اور جوتے لیکر جانے میں کوئی مسئلہ نہیں: مصباح الحق

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت بابر اعظم اور یونس خان نے سرفراز سے بات کی کہ بے فکر ہوکر کھیلو،تم نے پوری سیریز میں سخت محنت کی، کم از کم آخری میچ تو کھیلنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا دباؤ نہ لو کہ پرفارمنس میں کم بیشی ہوگئی تو اس کا مستقبل پر اثر پڑے گا، آپ ہمارے پلان کا حصہ ہیں، اس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین مطمئن اور خوش ہوکر کھیلے۔

متعلقہ خبریں