جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اسکواڈ

پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

میزبان ٹیم کے اسکواڈ میں جوئے روٹ (کپتان)، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنز، جوس بٹلر، زیک کرالر، سیم کرن، اولی پوپ، ڈوم سبلے، بین اسٹوکس،کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ دورہ انگلینڈ کیلئے متبادل کھلاڑیوں پر غور

یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے اولڈ ٹريفورڈ مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں