جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ نے 2020 میں ہونے والے یورو کپ میں جگہ بنالی

انگلینڈ نے اپنی شاندار کارکردگی دکھا کر 2020 میں ہونے والے یورو کپ میں جگہ بنالی، ٹیم نے ساتویں میچ میں کمزور حریف ٹیم مانٹی نیگرو کو 7-0 گول سے شکست دی۔

اس 1000 انٹرنیشنل مقابلہ کو انگلش ٹیم کے کپتان ہینری کین نے اپنی ہیٹ ٹرک سے یاد گار بنایا۔

کولیفائنگ سیریز کے گروپ اے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے انگلش ٹیم نے اٹھارہ پوائنٹس حاصل کرکے فائنل مرحلے میں اپنی جگہ بنالی۔

میچ کے ہیرو انگلش ٹیم کے کپتان ہینری کین نے پہلے ہاف میں تین گول بنا کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور چیمبرلین، رش فورڈ اور ابراہام نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ مونٹی نیگرو کے سیفارانک نے بھی ایک گول کا تحفہ دیا۔

واضح رہے کہ یورو کپ 2020 کے سلسلے میں انگلش ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز ہوم گراوٗنڈ ویمبلے میں کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں