جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ اور دوسری بڑی ٹیموں کو پاکستان آنا ہوگا: احسان مانی

احسان

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور دوسری بڑی ٹیموں کو پاکستان آنا ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ کو پاکستان آنا ہوگا اور کرکٹ کھیلنی ہوگی اب کوئی وجہ نہیں انگلینڈ پاکستان آکر نہ کھیلے، پاکستان محفوظ ملک ہے آکر دیکھ لیں۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ میری اہلیہ غیرملکی ہیں وہ خود گاڑی چلا کرسب جگہ جاتی ہیں، پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ملک ہے یہاں غیرملکی ٹیموں کو آنا ہوگا اور کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: احسان مانی کو فوری طور پر فارغ کرنے کی ضرورت ہے: سرفراز نواز

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے آخری بار2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، کرکٹ کی دنیا کومضبوط پاکستان کی ضرورت ہے۔

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مانچسٹر میں ہونا ہے جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے لیکن اس بار وہ ٹیسٹ دیکھنے نہیں جا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں