جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا ناگزیر تھا: مائیکل وان

پاکستان

انگلینڈ: سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا ناگزیر تھا۔

مائیکل وان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ سکیورٹی ایشوز کے باعث دورہ منسوخ کرنے کا جواز سمجھ میں آتا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ کیا سیریز متحدہ عرب امارت (یواے ای) میں نہیں ہوسکتی تھی؟’

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے حالات تبدیل ہوں گے، ٹیمیں پاکستان کا جلد دورہ کریں گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں