جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلینڈ کا دورہ پاکستان، کورونا کے باعث کٹھائی میں پڑنے کا امکان

انگلینڈ

لاہور: انگلینڈ کرکٹ بورڈ رواں ماہ کے آخر میں دورے حوالے سے آگاہ کرے گا، کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے سیریز کٹھائی میں پڑ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ ماہ رواں کے آخر میں دورے حوالے سے آگاہ کرے گا، پی سی بی نے 3 ٹی ٹونٹی میچز کے لیئے ای سی بی کو دعوت دی ہوئی ہے اور جنوری میں مختصر دورانیئے کی سیریز تجویز کی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی بی حکام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد دورے کا فیصلہ کریں گے، پی سی بی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے پر امید ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے سیریز کٹھائی میں پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ کا اپنی  سی ٹیم بھیجنے پر غور

ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے دورہ خدشات کا شکار ہو سکتا ہے، انگلینڈ نے جنوری میں سری لنکا کا دورہ بھی کرنا ہے، 25 سرکردہ کھلاڑی سری لنکا جائیں گے، سرکردہ کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث بی ٹیم کا دورہ ہی ممکن ہو سکے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی ای سی بی کے سی ای او ٹام ہیریسن سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، دونوں بورڈز کے اعلی عہدیدار سیریز کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ خبریں