محمد حفیظ پر انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بالنگ کرانے پر پابندی عائد کردی ہے
انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ بلاسٹ میں مڈل سیکس کے نمائندگی کرتے ہوئے محمد حفیظ کا ایکشن سمر سٹ کاؤنٹی کےخلاف تیس اگست کو رپورٹ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا چمکتا ستارہ بابراعظم، پوری دنیا میں چمکنے لگا
لوبرو یونیورسٹی میں بھی ان کا ایکشن پندرہ ڈگری سے زیادہ رپورٹ ہونے پر انہیں انگلش لیگ میں بالنگ سے روک دیا گیا ہے۔
محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ بالنگ ایکشن کی دوبارہ سے جانچ کرانے کے لئے تیار ہیں اور ان کا بالنگ ایکشن ہر بار کلیئر ہوا ہے۔