جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش کپتان نے دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

دھونی

ساؤتھ ہیمپٹن: انگلینڈ کو پہلی بار ورلڈ چیمپئن بنانے والے انگلش کپتان این مورگن نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا انٹرنیشنل میچوں میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مورگن نے یہ سنگ میل آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھکا لگا کر نصف سنچری مکمل کر کے عبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دھونی اب کبھی بھارت کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے

انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ 211 چھکے لگانے کا اعزاز دھونی کے پاس تھا جو اب انگلش کپتان نے اپنے نام کر لیا ہے۔

تیسرے نمبر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پوٹنگ ہیں جن کے چھکوں کی تعداد 171 ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم 170 چھکوں کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز 135 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں