جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش کرکٹ بورڈ کا کرکٹ کی بحالی کیلئے بڑا قدم

انگلش

لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں پہلا بڑا قدم آٹھا لیا، آج سے آٹھارہ بالرز انفرادی ٹریننگ شروع کریں گے۔

انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹرکٹ یافتہ تیس کرکٹرز کو تربیت کے لئے طلب کرلیا ہے، تربیت کا پہلا مرحلہ آج سے سات اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جہاں طلب کردہ آٹھارہ بالرز اپنی ٹریننگ شروع کریں گے۔

تربیت کا دوسرا مرحلہ یکم مئی سے شروع ہوگا، جس میں بلے باز اور وکٹ کیپرز کو طلب کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے یکم جولائی تک انگلینڈ میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو معطل کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کا دورہ منسوخ ہوگا تاہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کو ری شیڈول کیا گیا۔

متعلقہ خبریں