جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش کرکٹ ٹیم کا جنوری 2021 میں دورہ پاکستان کا امکان

کرکٹ

لاہور: انگلش کرکٹ ٹیم جنوری 2021 میں پاکستان کا مختصر دورہ کا کرے گی۔

ایک برطانوی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں بورڈز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، انگلش ٹیم کا یہ پندرہ سال بعد پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

یاد رہے کہ کورونا کے باوجود پاکستانی ٹیم رواں برس انگلینڈ گئی تھی اور انگلش بورڈ جوابی دورے سے یہ احسان چکانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

بی بی سی نے کہا کہ انٹرنشنل کرکٹ کلینڈر کے مطابق انگلش ٹیم کو سال 2022 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ کے سلسلے میں کہا ہے ہمارہ ایک مختصر اور محدود اوورز پر مشتمل سیریز کے سلسلے میں اگلے سال پاکستان جانے کا امکان ہے اور اس سلسلسے میں دونوں بورڈز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں