جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش پریمئر لیگ؛ آسٹن ویلا کے ہاتھوں لیسٹر سٹی کو شکست

انگلش

یورپ: انگلش پریمئر فٹبال لیگ کے ایک دلچسپ مقابلے میں آسٹن ویلا نے لیسٹر سٹی کو صفر ایک گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، باقی کھیلے گئے تین میچز فیصلہ کن نہ ہوسکے۔

آسٹن ویلا اور لیسٹر سٹی کے درمیان کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز انداز میں اختتام پذیر ہوا، میچ آخری لمحات میں بغیر کسی گول کی برابری پر تھا تاہم آسٹن ویلا کی جانب سے انجری ٹائم کے پہلے ہی منٹ میں مک گن کے پاس پر برکلے نے فیصلہ کن گول اسکور کیا۔

فیلیم اور شیفیلڈ یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ ستترہویں منٹ میں فیلیم کی جانب سے لوکمین گول کر نے میں کامیاب ہوئے، جبکہ پچیاسویں منٹ پر شارپ نے پینلٹی کک پر گول بنا کر اسکور لیول کردیا۔

کرسٹل پیلس اور براٹھن کے درمیان بھی میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ کرسٹل پیلس کی جانب سے پہلے ہاف میں ذاہا نے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، میچ کے اختتام سے چند منٹ قبل براٹھن کے مک ایلسٹر نے اسکور لیول کیا۔

ٹوٹین ہیم اور ویسٹ ہیم کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر رہا، ٹوٹین ہیم کی جانب سے کین نے دو اور سن ہینگ نے ایک گول اسکور کیا۔ ویسٹ ہیم تین گول کے خسارے میں جانے کے بعد دوسرے ہاف میں شاندار فائٹ بیک کر کے میچ برابر کرنے میں کامیاب رہی۔

متعلقہ خبریں