جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش پریمیئر لیگ؛ آج آخری روز تمام بیس ٹیمیں ایکشن میں آئیں گی

فٹبال میں

انگلینڈ: انگلش پریمیئر لیگ کا سفر اختتام کی جانب گامزن، آج آخری روز تمام بیس ٹیمیں ایکشن میں آئیں گی، کس کی تنزلی ہوگی اور کون سی ٹیم بچ جائے گی،رات گئے اس کا فیصلہ ہوجائے گا۔

پروفیشنل فٹبال ورلڈ کا مقبول ترین ایونٹ کا دورانہ دس مہینہ پر مشتمل ہوتا ہے تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اختتام میں دو ماہ کی تاخیر ہو گئی۔

لیور پول نے طویل تیس سال کے بعد یہ ٹائٹل حاصل کیا، آج کھیلے جانے والے آخری دس میچوں میں ریلی گیٹ ہونے والی دو ٹیموں کے ساتھ ساتھ اگلے سال منعقدہ چیمپینز لیگ میں جگہ بنانے والی ٹیموں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش پریمئر لیگ: مانچسٹر سٹی نے چیمپین لیور پول کو ہوم گراؤنڈ میں ہرا دیا

محمد صلاح الیون نے کھیلے گئے سنتیس میچز میں سے اکتیس میں کامیابی حاصل کی، تین میچز برابر کھیلے اور تین ہی میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح لیور پول نے اول پوزیشن حاصل کی، مانچسٹر سٹی نے دوسری اور مانچسٹر یونائٹیڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناروچ سٹی پے درپے شکستوں کے بعد پریمئر لیگ سے باہر ہوچکی ہے آج آسٹن ویلا، واٹ فورڈ اور برن ماؤتھ میں سے دو ٹیموں کی تنزلی کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں