جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش پریمئر لیگ کے بعد اب ایف اے کپ بھی اختتام کی جانب گامزن

ایف اے کپ

لندن: انگلینڈ میں فٹبال سیزن اختتام کی جانب گامزن ہے، انگلش پریمئر لیگ کے فیصلہ کے بعد ایف اے کپ بھی سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا، دفاعی چیمپین مانچسٹر سٹی، مانچسٹر یونائٹیڈ، آرسنل اور چیلسی نے فائنل فور کی جنگ میں جگہ بنالی۔

دفاعی چیمپین مانچسٹر سٹی کا سیمی فائنل میں آرسنل سے مقابلہ ہوگا، مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم چیلسی کا سامنا کرے گی، دونوں سیمی فائنل بالترتیب آٹھارہ اور انیس جولائی کو ومبلے اسٹیڈیم لندن میں کھیلے جایئں گے۔

مانچسٹر سٹی نے چھٹے مرحلہ کے میچ میں نیوکیسل کو صفر دو گول سے شکست دے کر اپنے اعزاز کی جنگ جاری رکھی، فاتح ٹیم کی جانب سے ڈی برائن اور رحیم اسٹرلنگ نے گول بنائے۔

چیلسی نے لیسٹر سٹی کو برکلے کے واحد گول کی بدولت شکست دی، آرسنل نے شیفلیڈ یونائٹید کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے پچھاڑ دیا۔

مانچسٹر یونائٹیڈ نے ناروچ سٹی کو بھی ایک کے مقابلہ میں دو گول سے قابو کیا۔

متعلقہ خبریں