جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

فٹبال

انگلینڈ: فٹبال شائقین کے لئے بڑی خبر، پریمیئر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، مقابلوں کا آغاز بارہ ستمبر سے ہوگا۔

دنیا کی مقبول ترین پروفیشنل فٹبال لیگ کا نیا سیزن دو ہزار بیس دو ہزار اکیس کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے، شیڈول کے مطابق ٹائٹل ہولڈر لیور پول کا پہلا ٹاکرا لیڈز یونائٹیڈ سے ہوگا۔

پہلے روز چھ میچز کھیلے جائیں گے، کرسٹل پیلس کا سامنا ساؤتھمپٹن سے، آرسنل کا فلیم سے، ایورٹن کا ٹائٹینم سے، لسسٹر سٹی کا ویسٹ بروم وچ سے، لیور پول کا لیڈز یونائٹیڈ سے اور نیو کیسل کا مقابلہ ویسٹ ہیم سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش پریمیئر لیگ؛ آج آخری روز تمام بیس ٹیمیں ایکشن میں آئیں گی

گزشتہ سیزن میں دو مسلم اسٹارز محمد صلاح اور سعدیو مانے کی شاندار کار کردگی کی بدولت لیور پول نے تیس سال طویل انتظار کے بعد یہ عظیم ٹائٹل حاصل کیا، نئے سیزن میں بھی لیور پول اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے فیورٹ سمجھی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں