جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش پریمیر لیگ، لیورپول کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے

لیورپول

انگلش پریمیر لیگ میں ناقابل شکست لیورپول کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، 23 ویں میچ میں وینڈرر کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دے کرٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔

محمد صلاح الیون نے میچ کے پہلے ہاف میں لیگ کی کمزور ٹیم وینڈرر کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل کی، یہ گول کپتان اینڈرسن نے آٹھویں منٹ پر کارنر کراس پر ہیڈر کے ذریعے کیا۔

دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ پر وینڈرر کی جانب سے جمنیز نے گول بنا کراسکور لیول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش پریمئر لیگ، لیورپول ٹائٹل کی جانب گامزن

میچ کے اختتامی لمحات میں لیور پول کی جانب سے فرمینو نے فیصلہ کن گول بنا کر اپنی ٹیم کی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا۔

اس فتح سے لیور پول نے67 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں