جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش پریمئر لیگ؛ لیورپول نے اپنے دوسرے میچ میں چیلسی کو شکست دیدی

انگلش

اانگلینڈ: انگلش پریمئر فٹبال لیگ میں دفاعی چیمیئن لیور پول کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے، محمد صلاح الیون نے اپنے دوسرے میچ میں چیلسی کو مات دی،ایک اور میچ میں براٹھن نیو کیسل کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

لیور پول نے روایتی حریف چیلسی کو مسلم سپر اسٹار سعدیو مانے کے دو گول کی بدولت صفر دوگول سے شکست دی۔

میچ کا پہلا ہاف سنسنی خیز مقابلہ کے بعد بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا،اس ہاف کے آخری منٹ میں چیلسی کے دفاعی کھلاڑی اینڈریاز کو فاؤل پلے پر ریڈ کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں سعدیو مانے نے مسلسل دو دو گول بنا کر لیور پول کو دوسری فتح دلادی۔

اس ہاف میں چیلسی کو گول کرنے کا ایک آسان موقع ملا تاہم جرگینو نے ملنے والی پینلٹی شوٹ ضائع کر دی۔

اس فتح کے ساتھ لیور پول چھ پوائنٹس حاصل کر کے ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب کمزور ٹیم براٹھن نے پہلی شکست کے بعد نیو کیسل کو اپ سیٹ شکست دے کر فتح حاصل کی،اہم پے نے دو اور کونولی نے ایک گول اسکور کیا،براٹھن اس فتح کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں