جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

انگلش پریمیئر لیگ؛ مانچسٹر یونائٹیڈ کو شکست کا سامنا

انگلش

لندن: انگلش فٹ بال پریمئرلیگ میں دوسرے مرحلہ کے چار میچز مکمل ہوگئے، ایورٹن نے اول پوزیشن پر قبضہ کرلیا، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا۔

انگلش فٹ بال پریمئر لیگ کے دلچسپ مقابلہ جاری ہیں،دوسرے مرحلہ کے سلسلے میں کھیلے گئے چاروں میچز فیصلہ کن ثابت ہوئے۔

کرسٹل پیلس نے سب سے زیادہ ٹائٹل حاصل کرنے والی ٹیم مانچسٹر یونائٹیڈ کو اپنے دوسرے میچ میں ایک تین گول سے شکست دی۔

میچ کے اختتامی لمحات تک کرسٹل پیلس کو صفر تین گول کی برتری حاصل تھی،ویلفورڈ زاہا نے دو اورڈاؤن سینڈز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

مانچسٹر یونائٹیڈ کی جانب سے واحد گول وین ڈی بیک نے میچ ختم ہونے سے دس منٹ قبل کیا۔

ایک اور اپ سیٹ میچ میں ایورٹن نے ویسٹ بورن کو پانچ کے مقابلہ میں دو گول سے مات دی ،ایورٹن کے کلورٹ لیون نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرکے میچ کو یکطرفہ بنا دیا ،کین اور ریڈرگیز نے ایک ایک گول کا اضافہ کیا۔

ویسٹ بورن کی جانب سے ڈیانگان اورکین نے ایک ایک گول اسکور کیا،تیسرے میچ میں لیڈز نے فیلم کو چار کے مقابلہ میں تین گول سے مات دی۔

چوتھے میچ میں آرسنل نے ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے پچاڑ دیا،دوسرے مرحلہ کے چار میچز مکمل ہونے کے بعد ایورٹن نے چھ پوائنٹس کے ساتھ اول پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں