جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

دنیا بھر میں مہاجرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے : عالمی ادارہ صحت

صحت کی سہولیات

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس سے شام، یمن اور روہنگیا کے مسلمانوں کے کیمپوں میں ناکافی صحت کی سہولیات کو دنیا کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے عالمی رہنماؤں سے شام، یمن اور روہنگیا مسلمانوں کو صحت کی سہولیات فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادارے نے مہاجرین کے کیمپوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹروڈوز ایڈین کے مطابق مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک صحت کی سہولت فراہم نہیں کرپاتے اور مہاجرین مقامی اسپتالوں میں اپنا علاج بھی نہیں کراسکتے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے باعث عالمی فضائی آلودگی میں کمی

انہوں نے کہا کہ افریقہ کے جنگ زدہ علاقوں میں بھی ہیلتھ ورکرز کو کام نہیں کرنے دیا جاتا۔ بوکو حرام اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں بھی کام میں مسائل پیدا کرتی ہیں۔ ایسے میں کورونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں