جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار کے جاں بحق ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب ناراض، سختی کرنے کا حکم

ڈور پھرنے سے

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار کے جاں بحق ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کاہنہ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان بزدار کا پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیر اعلیٰ نے نے پابندی اور سخت ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا کوتاہی اور غفلت کے زمرے میں آتا ہے۔ آ ئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ہر ضروری اقدام اُٹھایا جائے۔ پتنگ بازی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جاسکتے۔

متعلقہ خبریں