جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے : وزیراعظم

سیاحتی مقامات پر عالمی

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے سیاحت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں سیاحتی مقامات کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم کو اٹک اور بالا حصار قلعے کو سیاحتی مراکز بنانے کے حوالے سے پیش رفت اور گورنمنٹ ریسٹ ہاؤسز اور گورنر ہاؤسز عوام کے لیے دستیابی سے متعلق پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 4 انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز کے ماسٹر پلان کے مسودے تیار کیے جا چکے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کے لیے سینٹرلائزڈ ٹورازم ویب سائٹ مکمل طور پر فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : مذہبی مقامات کھولنے اور دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں۔ سیاحتی مقامات پر عالمی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔

عمران خان نے سیاحتی مقامات پر ٹیکس چھوٹ پر مبنی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی اور جہلم اور اطراف میں ریسٹ ہاؤسز و دیگر تاریخی مقامات کا تذکرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمارت کی بحالی کے لے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو بروئے کار لایا جائے۔ سیاحت کے حوالے سے زیر التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں