جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پوری پارٹی شہباز گِل کے ساتھ کھڑی ہے : فواد چوہدری

پوری پارٹی شہباز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کی درخواست ضمانت کے خلاف حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں، پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹٰی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے ضمانت کے معاملے سے حکومت بھاگ رہی ہے۔ پہلے 8 بجے پھر 11 اور پھر 2 بجے کا وقت دیا گیا۔ اس مقدمے میں حکومت کے وکیل دلائل دینے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ وہی ہے جو مولانا فضل الرحمان نے کیا تھا، نواز شریف اس کی بیٹی اور دیگر مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے کیا ہے۔ یہ امریکی پروفیسر ہے، یہ پاکستان میں وزیر اعلیٰ نہیں رہا نہ دہشت گرد تنظیموں سے تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز گِل کی درخواست ضمانت پر سماعت، کل ساڑھے بارہ بجے دلائل دینے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی پالیسی ملک میں چل رہی ہے۔ انہوں نے پہلے بھی شہباز گِل پر مظالم کئے ہیں۔ ابھی پھر تشدد کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ظلم کی ایک انتہاء ہے، ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان شہباز گل کے ساتھ ہے۔ تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ ملک میں سیاسی ورکرز پر تشدد بڑھتا جارہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 25 مئی کے واقعات پر مہذب طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ عطاء تارڑ نے آج ضمانت کروائی ہے، اچھی بات ہے۔

متعلقہ خبریں