جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ترکی مئیر انتخابات: اردوان کی جماعت کو دوسری مرتبہ بھی شکست

استنبول: ترکی کے شہر میں گزشتہ روز ہونے والے مئیر کے انتخابات میں اردوان کی جماعت کو دوسری مرتبہ بھی شکست حاصل ہوئی۔ ایک ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انتخابات کے نتائج کے مطابق  امیدوار اکریم امام اوغلو نے موصول ہونے والے 95 فیصد نتائج کے مطابق 53 اعشاریہ 69 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار بن علی یلدرم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جبکہ خبررساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق بن علی یلدرم نے 39 لاکھ 21 ہزار 201 ووٹ حاصل کئے اور ان کے مخالف امیدوار اکریم امام اوغلو نے 46 لاکھ 98 ہزار 782 ووٹ حاصل کئے۔

واضح رہے کہ 31 مارچ  کے مئیر انتخابات میں سابق وزیراعظم بن یلدرم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ صدر طیب اردوان نے 7 مئی کو درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے اکریم امام اوغلو کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا، اور مئیر انتخابات دوبارہ کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔     

متعلقہ خبریں