جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا بحران کے دوران نسلی، مذہبی اور جغرافیائی نفرت پھیلائی جارہی ہے : اقوام متحدہ

کورونا بحران کے دوران

نیو یارک : انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران نسلی، مذہبی اور جغرافیائی نفرت پھیلائی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا نہیں دیکھتا ہم کون ہیں، کہاں رہتے ہیں، ہماری کیا خصوصیت ہے۔ پھر بھی اس بحران کے دوران نسلی، مذہبی اور جغرافیائی نفرت پھیلائی جارہی ہے۔ مسلمانوں پر حملے اور یہودیوں کے خلاف سازشی نظریات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے ہلاکتیں لاکھوں سے کروڑوں تک پہنچ سکتی ہیں : انتونیو گوتریس

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو کورونا کا ماخذ قرار دیا جارہا ہے۔ معمر افراد، صحافی طبی عملے اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نفرت پر مبنی باتوں کا پرچار ختم کرنے کوشش کی جانی چاہئے۔ میڈیا ، سوشل میڈیا اور سول سوسائٹی کو نفرت ختم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں