جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ارطغرل غازی کے اداکار دوآن الپ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں تلوارچلاتے اورگھوڑے دوڑاتے روشان دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران خوبصورت مقامات کی سیر کرکے خوبصورت لطف اندوز ہورہے ہیں۔ وہ پاکستان میں چیریٹی فاونڈیشن کی تقریب میں شرکت اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارتغل غازی کے مرکزی کرداروں میں سے ایک دوگان الپ المعروف روشان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گلدستہ بھی پیش کیاگیا۔ ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر روشان کافی خوش بھی نظر آئے اور انہوں نے روایتی رقص بھی کیا۔

دوگان الپ پاکستان میں قیام کے دوران چیریٹی فاونڈیشن کی تقریب میں شرکت کرینگے اور بیمار بچوں سے ملاقاتیں کرینگے۔

اپنے دورہ کے دوران ترک مہمان اداکار پاکستان کے خوبصورت مقامات کی سیر اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔

ترکش اداکار جاود چتن گنر نے پاکستانی مداحوں کو پاکستان آنے کی خبر انسٹاگرام پر دی جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک موسیقی پروگرام کی ویڈیو بھی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔

دوگان الپ نے ڈرامہ سیریز ارتغل غازی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کی جان دار اداکاری کی وجہ سے پاکستان میں بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں