جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اطغرل غازی کے اہم کردار کی ’دل دل پاکستان‘ گا کر پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد

عید

استنبول: ترک ڈرامہ سیریل دیریلیش ارطغرل میں بہادر سپاہی عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار نے دل دل پاکستان نغمہ گا کر پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد دی۔

ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ہونے والے طیارہ حادثے کے بعد ڈرامے میں علیمہ خان کا کردار ادا کرنے والی اسری بلجگ اور جلال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغامات جاری کیے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ترک اداکار جلال نے عید سے پہلے پیش آنے والی فضائی حادثے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی پروفائل پکچر پر بھی پاکستان کا جھنڈا لگایا اور ساتھ میں لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ خبریں