جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

’ارطغرل غازی‘ کی حلیمہ سلطان کی پاکستان آنے کی خواہش

’ارطغرل غازی‘ میں ’حلیمہ سلطان‘ کا مقبول کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے’ارطغرل غازی‘ کی کاسٹ کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو فالو کر کے ان کی ہر پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ اسراء بلجیک کے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ پر پاکستانی مداح نے انہیں’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

مداح نے اسراء کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

اسراء نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، پُرجوش ہوں کے پاکستان کا دورہ کروں اور آپ سب سے ملاقات کروں، اپنا بے حد خیال رکھیے‘۔

واضح رہے کہ حلیمہ سلطان نے اپنی خوبصورتی اور شاندار کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں