جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

یورپی یونین کا کابل میں محدود پیمانے پر سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

محدود پیمانے پر

برسلز : یورپی یونین کا کہنا ہے کہ کابل میں محدود پیمانے پر سرگرمیاں شروع کرنے کا مقصد یہ نہیں طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔

ترجمان یورپی یونین نبیلہ مسرالی نے کہا ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر یونین کابل میں محدود پیمانے پر اپنے سفارتی و سیاسی دفتر کی دوبارہ بحالی کی خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں: اسد عمر

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا دفتر تو کھل رہا ہے، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یونین نے طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔ یہ دفتر افغان عوام کی مدد کے مقصد سے ہم طالبان کے ساتھ تعاون کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان احمد اللہ وثیق نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اُسے افغانستان کے حق میں ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں