جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

روس پر یورپی یونین کی پابندیاں، بیہودہ بہانوں کے ساتھ لیا گیا فیصلہ قرار

بیہودہ بہانوں کے

ماسکو : روس نے یورپی یونین کی پابندیوں کو بیہودہ بہانوں کے ساتھ لیا گیا فیصلہ قرار دے دیا۔

روسی دفترِ خارجہ نے یورپی یونین کے وزراء خارجہ کی طرف سے روسی مخالف لیڈر الیکسی نوالنی کو سزائے قید دیئے جانے پر روس پر پابندیوں کو بیہودہ بہانوں کے ساتھ لیا گیا ایک فیصلہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپین یونین کی کورونا کیخلاف عالمی معاہدے کی تجویز

روسی دفترِ خارجہ کے مطابق مایوسی کا باعث بننے والے اس فیصلے نے یورپی یونین اور روس کے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔ پابندیوں  کا فیصلہ ایک غلط اقدام  ہے اور نوالنی کو رہا کرنے کی اپیلیں غیر قانونی اور احمقانہ ہیں۔

متعلقہ خبریں