جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

یورپ پروازوں کی بحالی کیلئے پاکستانی سفارتکار متحرک ہوگئے

متحرک

کراچی: پی آئی اے کی یورپ پروازوں کی بحالی کیلئے پاکستانی سفارتکار متحرک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکار پی آئی اے کیساتھ مل کر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی میں آئندہ ہفتے اپیل دائر کریں گے، پی آئی اے نے یورپی یونین اور یو کے میں پاکستانی نزادپارلیمنٹرین کی بھی مدد حاصل کرلی۔

پی آئی اے کو یورپی یونین کی جانب سے پر پابندی کی وجہ سے اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ پی آئی اے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23 پروازیں آپریٹ کررہی تھی۔

لندن کیلئے10،9 پروازیں مانچسٹر اور 4 برمنگھم کیلئے آپریٹ ہوتی تھیں۔ یورپ کیلئے6 پرواز آپریٹ ہوتی تھی۔

یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے 33 ارب روپے سے زائد روینیو کے نقصان کا خدشہ ہے جبکہ سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی وجہ سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں کررہی جس کی وجہ سے 12 ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں