جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومت کا ہر دن ملک پر قرض میں اضافہ معیشت کی سانسیں بند کر رہا ہے: شہباز شریف

شہباز

لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک و قوم مہنگائی اور معاشی دلدل میں مسلسل دھنستا جارہا ہے، حکومت کا ہر دن ملک پر قرض میں اضافہ اور معیشت کی سانسیں بند کر رہا ہے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سعدیہ عباسی و دیگر رہنما شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو بیرون ملک روکنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کے حوصلے، ہمت اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے مثالی اتحاد، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے نے پارٹی اور قوم کو سربلند کیا، سب ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، آپ میں سے ہر ایک نے حالات کا سامنا کیا۔ فخر ہے کہ آپ جیسے باضمیر، وفادار اور مخلص ساتھی میرے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم مہنگائی اور معاشی دلدل میں مسلسل دھنستا جارہا ہے، حکومت کا ہر دن ملک پر قرض میں اضافہ معیشت کی سانسیں بند کر رہا ہے۔ فلسطین کے نہتے اور بے گناہ عوام امت مسلمہ کی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں