جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے، ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کو خود مانیٹر کرتا ہوں : وزیر اعلیٰ پنجاب

ریلیف مہیا کرنے کے

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کا ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے، عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کو خود مانیٹر کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کا ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔ دیگر صوبوں کے مقابلے میں اشیاء ضروریہ کے نرخ پنجاب میں سب سے کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کے دو سال مکمل : تنقید برائے تنقید کا سامنا رہا، حوصلوں میں کمی نہیں آئی : وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے۔ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کو خود مانیٹر کرتا ہوں۔ مہنگائی کے مستقل سدباب کیلئے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں اربن فاریسٹ سٹیشن لگانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ دو برس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے۔ فیصلے کرتے ہوئے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھا۔ ہمارا دامن صاف ہے، پنجاب شفافیت، میرٹ اور گڈ گورننس میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہے۔

متعلقہ خبریں