جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹیم کی سلیکشن پر ہر کسی کی مختلف رائے ہے لیکن یہ ہی ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی: رمیز راجہ

رمیز راجہ

کراچی: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ بھی پاکستان انگلینڈ کا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے۔

رمیز راجہ کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق کھلاڑیوں کو چاہیے کہ اس ٹیم کو بیک کریں، ٹیم کی سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی رائے مختلف ہوسکتی ہے، کچھ لوگ ٹیم کے انتخابات پر تنقید کررہے ہیں، یہ ہی ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ آپ ایشیا کپ کا فائنل کھیلے ہیں، آپ نے ایشیا کپ میں بھارت کو ہرایا ہے، اس ٹیم کو غلطی کرنے کی تھوڑی سی لچک دیں گے یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی میچ ونر اور ہمارے ہیرو ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑسکتے: رمیز راجہ

رمیز راجہ نے کہا کہ بابر اعظم کو بھی یہی سمجھاتا ہوں کہ فینز کی یادداشت کمزور ہوتی ہے، فینز کو خوش کرنے کیلئے آپ کو ہر میچ جیتنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ ہم اپنے کھلاڑی کا خیال نہیں رکھیں گے؟ شاہین انگلینڈ میں ہے اس کا ری ہیب ہورہا ہے، فخر کو بھی انگلینڈ بھیج رہیں ہیں، رضوان کا بھی پی سی بی خیال رکھا ہوا ہے، شاہین کے مسئلے کو بلا ضرورت متنازع بنایا گیا ہے، شاہین آفریدی کی فٹنس پر کام ہورہا ہے، شاہین آفریدی ولڈکپ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ پاکستان کرکٹ کی جیت ہے۔

متعلقہ خبریں