جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ای وی ایم : پی پی اور اے این پی کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

الیکشن کمشنر سے ملاقات

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایسی ووٹنگ مشین مسلط کی جارہی ہے جو اتنی آبادی والے ملک میں نہیں چل سکتی۔

پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی، جس کے دوران انہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کا مؤقف آئین و قانون کے مطابق ہے۔ حکومت کا انتخابی اصلاحاتی بل آئین سے متصادم ہے۔ الیکشن کمیشن اس قانون کے تابع ہے جو آئین سے متصادم نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین آمیز گفتگو نہ کرے۔ ہم الیکشن کمیشن کو ہر فورم پر سپورٹ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات کے معاملے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

شیریں رحمان نے کہا کہ حکومت اداروں پر تنقید کے نشتر برسا رہی ہے۔ ایسی ووٹنگ مشین مسلط کی جارہی ہے جو اتنی آبادی والے ملک میں نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے سیکریسی رہے گی نہ ٹریل دے سکے گی۔ حکومت نے ایوان صدر میں بھی الیکشن کمیشن سے سخت زبان استعمال کی۔ حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دینا چاہتی۔

چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے سینیٹر مصطفی کھوکھر اور ایمل ولی خان بھی پہنچے۔

متعلقہ خبریں