جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سابق شوہر اداکار شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی بھی ہیں

جویریہ عباسی

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت جویریہ اور شمعون عباسی نے شادی کی، اس وقت وہ سوتیلے بہن و بھائی کے طور پر ایک ہی گھر میں رہ رہے تھے لیکن دونوں میں محبت استوار ہونے کے بعد دونوں نے شادی کی۔

زیادہ تر لوگ ان کے اور شمعون عباسی کے رشتے کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہوتے ہیں اور لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ آخر اداکارہ انوشے عباسی ہم دونوں میں سے کس کی بہن ہیں؟

دراصل انوشے عباسی ان کی اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی کی مشترکہ سوتیلی بہن ہیں، کیوں کہ ان کی پیدائش ان دونوں کے والدین کی شادی کے بعد ہوئی تھی۔

ابتدائی طور پر ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے شادی کی اور ان کا خیال تھا کہ اس سے ان دونوں کے بچوں کو ایک گھر ملنے سمیت والدین بھی مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن کی کلب کے باہر پٹائی؟ اداکار کا بیان سامنے آگیا

جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ والدین کی شادی کے بعد انہوں نے اور شمعون عباسی نے بھی شادی کی اور ان کی رخصتی ماموں کے گھر سے کرائی گئی تھی اور وہ اسی گھر میں بیاہ کر لائی گئیں، جہاں وہ پہلے ہی رہتی تھیں۔

والدین کی شادی ہوجانے کے بعد ایک طرح سے وہ اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی سوتیلے بھائی بھی ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی شادی 10 سال تک رہی اور وہ اپنی والدہ کی بہو بن کر رہیں، تاہم بعد ازاں ان کی طلاق ہوگئی۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ طلاق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان دونوں میں سے کوئی شخص برا تھا، اس وجہ سے طلاق ہوئی، بلکہ بعض اوقات طلاق کی دوسری وجوہات بھی ہوتے ہیں جن میں سے ایک دوسرے سے طبیعت نہ ملنا سب سے بڑا سبب ہوتا ہے۔

انوشے عباسی ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد کی بیٹی ہیں اور اس حساب سے وہ ان کی اور ان کے سابق شوہر کی مشترکہ سوتیلی بہن ہیں۔

جویریہ عباسی سے طلاق کے تین سال بعد شمعون عباسی نے اداکارہ حمیمہ ملک سے 2010 میں شادی کی تھی مگر بدقسمتی سے ان کی دوسری شادی بھی محض 3 سال چلی تھی اور دونوں کے درمیان 2013 میں طلاق ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں