جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ

ریٹ

کراچی: ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکس چینج کمپنیز کے مطابق ڈالر کیپ کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا، الیکشن کے نتائج غلط آرہے ہیں، مارکیٹ میں مصنوعی طلب رہی، لوگ ہم سے ڈالر خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچ رہے تھے۔

ایکس چینج کمپنیز کا کہنا ہے کہ گرے مارکیٹ دن بہ دن زر مبادلہ کا کام اپنی طرف منتقل کر رہی تھی، ڈالر کا مارکیٹ ریٹ 250روپے سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا چینی قرض واپس کرنے کا مسئلہ درپیش

ایکس چینج کمپنیز کے مطابق ڈالر بیچنے والے کو ریٹ ملے گا تو وہ ہمارے پاس آئے گا، ڈالر ہم سے خرید کر گرے مارکیٹ میں بیچنے والے بھی کٹ جائیں گے، کل سے اس پر عمل درآمد ہوگا، ضرورت پر نوک پلک درست کرینگے۔

ایکس چینج کمپنیز کا کہنا ہے کہ کیپ کرنے کا فیصلہ ہمارا اپنا تھا، ختم کرنے کا فیصلہ بھی ہمارا ہے، ڈالر بیچنے والے کو اچھا ریٹ ملے گا تو گرے مارکیٹ چھوڑ کر ہمارے پاس آئے گا۔

فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ سے خریداری کیلئے ڈالر کا ریٹ 253 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں