جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے بہت پر جوش ہیں کوئی دباؤ نہیں ہے: بابر اعظم

بابر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ہم بہت پر جوش ہیں، نیا چیلنج اور ذمہ داری ملی ہے، دباؤ نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم بیک ٹو بیک کھیل رہے ہیں اور پر اعتماد ہیں، نیوزی لینڈ میں ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے، کوشش یہی ہے کہ اچھا کھیل پیش کروں۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوشش ہوتی ہے ذمہ داری لوں اور اسی ذمہ داری کے سا تھ کھیلتا ہوں، میری خواہش ہے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ میں سنچری کروں۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان بابر اعظم نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ سرفرازاحمد اور اظہر علی سے بہت کچھ سیکھا ہے، ان سے مشورہ بھی کروں گا، فیصلہ مجھے کرنا ہے لیکن مشاورت کروں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں گروپنگ کی کوئی بات نہیں سب ایک یونٹ ہیں۔

متعلقہ خبریں