جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سانحہ بلدیہ کے مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا

مجرموں کی سزا

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کے مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلدیہ سانحے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے 5 مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روک دیا۔ رحمان عرف بھولا اور زبیر عرف چریا نے 264 مرتبہ سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس : رحمان عرف بھولا، زبیر چریا نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

علی محمد، ارشد محمود اور فضل احمد بھی اپیل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ عدالت نے پولیس فائل سمیت عدالتی کارروائی اور دیگر متعلقہ ریکارڈ 4 ماہ کے اندر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں