جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بجلی، گیس اور ادویات مہنگی کرنا حکومت کے آخری اعلان ہیں : مریم اورنگزیب

بجلی، گیس اور ادویات مہنگی

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی، گیس اور ادویات مہنگی کرنا حکومت کے آخری اعلان ہیں، عوام گھبرائیں نہیں، اب فیصلے نواز شریف کے ہاتھ میں ہوں گے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا ٹرائل شروع ہوگیا تھا، لیکن ان کو گرفتار کرلیا گیا۔ عمران خان نے ذاتی تسکین کے لیے شہباز شریف کو گرفتار کرایا۔ حکومت انتقامی سیاست میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد اے پی سی کے فیصلوں کو ناکام بنانا تھا۔ حکومت نے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا۔ آج بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ معیشت کی تباہی اور مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے۔ معیشت کی تباہی اور مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولے نے آج 83 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی۔ مہنگی بجلی سے عوام پر رواں ماہ 10 ارب کا بوجھ پڑے گا۔ 3 ماہ میں گھریلو اشیاء 70 سے 80 فیصد مہنگی ہوگئیں۔ عوام کی جیب پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنایا جانا انتہائی حیران کن ہے : فیاض الحسن چوہان

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ نواز شریف کے دور میں بھارتی وزیر اعظم خود چل کر پاکستان آئے تھے۔ نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ نواز شریف کے خلاف غداری کے مقدمے بنائے جارہے ہیں، غداری کے پرچے اربوں کے ڈاکے سے دھیان ہٹانے کے لیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں ترجیحات عوامی مسائل کے حل کے لیے تھیں۔ مقابلہ کرنا ہے تو گوجرانوالہ کے میدان میں کریں۔ عمران خان خوف کی وجہ سے ریاستی طاقت کا استعمال کررہے ہیں۔ بجلی، گیس اور ادویات مہنگی کرنا حکومت کے آخری اعلان ہیں، مہنگائی کے جھٹکوں کو آخری سمجھیں۔ حکومت کے خلاف تحریک میں کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام گھبرائیں نہیں، اب فیصلے نواز شریف کے ہاتھ میں ہوں گے۔ منتخب وزیر اعظم کو کوئی خوف نہیں ہوتا۔ منتخب وزیراعظم کے پیچھےعوام ہوتی ہے۔ حکومت نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ وفاق اور پنجاب حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹایا۔

متعلقہ خبریں