جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

ماہرین نے موٹاپے کو کرونا وائرس کے حوالے سے اہم خطرہ قرار دیا

جسمانی وزن

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جسمانی وزن کووڈ 19 کے شکار افراد میں بیماری کی شدت پر اثر انداز ہونے والا عنصر ہے

دی لانسیٹ ڈائیبیٹس اینڈ اینڈوکرونولوجی جرنل میں شائع تحقیق میں 20 ہزار سے زیادہ کووڈ 19 کے مرریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا، یہ مریض کووڈ 19 کی پہلی لہر کے اسپتال میں زیر علاج رہے یا ہلاک ہوگئے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ جسمانی وزن کے ساتھ ساتھ کم جسمانی وزن بھی کووڈ 19 کے مریضوں میں سنگین نتائج کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

20 سے 39 سال کی عمر کے افراد میں زیادہ جسمانی وزن کے نتیجے میں کووڈ 19 کی سنگین شدت کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے تاہم 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیزی سے وزن میں کمی کے لیے صحیح وقت کا انتخاب

آکسفورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ جسمانی وزن میں معمولی اضافہ بھی کووڈ 19 کی سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے اور وزن میں جتنا اضافہ ہوگا، خطرہ اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

 

انہوں نے بتایا کہ 40 سال سے کم عمر افراد میں اضافی وزن سے خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے تاہم 80 سال کی عمر کے افراد میں اس سے بیماری کے نتائج پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن پالیسیوں میں موٹاپے کے شکار افراد کو ترجیح دی جانی چاہیئے۔

متعلقہ خبریں