جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ضلع دیر میں دھماکا، 2 جوان شہید ہوگئے

دھماکا

باروال: ضلع دیر کے علاقے باروال میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے سپاہیوں میں سے سپاہی ساجد علی شہید اور سپاہی عدنان ممتاز شہید کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں قافلے پر خودکش حملہ، چار فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ خبریں