جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مالدیپ کے دار الحکومت میں دھماکہ، سابق صدر زخمی

مالدیپ کے دھماکہ

مالے: مالدیپ کے دار الحکومت میں دھماکے سے سابق صدر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کے دار الحکومت مالے میں بم دھماکہ کے نتیجے میں سابق صدر اور موجودہ اسپیکر پارلیمنٹ محمد نشید شدید زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ مالدیپ کے دار الحکومت مالے کے علاقے نیلوافرو ماگو میں سابق صدر اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد نشید کی گاڑی کے قریب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شام : ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

سابق صدر محمد نشید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں