جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات میں اضافہ ہوا : عبد الرزاق داؤد

میں اضافہ

اسلام آباد : مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین، افغانستان و دیگر کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزارت تجارت خطے کے ہمسایہ ممالک کو برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین، افغانستان، ایران، ترکی اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ مالی سال میں برآمدات 25.3 ارب ڈالر رہیں: رزاق داؤد

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 35 فیصد کا اِضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال ان ممالک کو پاکستانی برآمدات 694 ملین ڈالر کی تھیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 938 ملین ڈالر کی برآمدات رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ ہمارے برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو خطے کی مارکیٹ تک پھیلائیں اور برآمدات میں اضافہ کریں۔

متعلقہ خبریں