جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مصالحہ جات کی برآمدات میں 8 ماہ کے دوران 8.20 فیصد کا اضافہ

مصالحہ جات

اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات میں 8.20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران برآمدات کا حجم 61.494 ملین ڈالر تک بڑھ گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال میں کے دوران مصالحوں کی برآمدات سے 56.836 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : دولت میں اضافہ ہوگا تو ملک کا قرضہ اتارسکیں گے : وزیر اعظم عمران خان

گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں 4.658 ملین ڈالر یعنی 8 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں