جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ ہوا، ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا : فرخ حبیب

ایکسپورٹ میں 13

اسلام آباد : فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ملک کی ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ ہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے، پاکستان میں ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ حکومت کے عوام دوست اقدامات کی بدولت عام عوام کی قوت خرید میں 36.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ ہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیرات سمیت ہر شعبے سے منسلک لیبر کی اجرت میں 29 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کے تمام تر مطالبات کے باوجود وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے اور 150 ارب کے ڈائریکٹ ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ دیکھے : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے شعبے کی شرح نمو 9 فیصد ہو گئی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دس ماہ سے سرپلس ہے۔ ایف بی آر نے پہلے 11 ماہ میں 4170 ارب روپے ٹیکس وصولی کی ہے۔ زرعی شعبے کی شرح نمو 2.77 فیصد ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پرائمری بیلنس پانچ سال میں پہلی مرتبہ سرپلس ہوا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی، خام تیل، پٹرولیم مصنوعات، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ آ چکے ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ پام آئل کی قیمت عالمی منڈی میں 102 فیصد بڑھی، ہم نے صرف 20 فیصد کا اضافہ کیا، سویابین آئل کی قیمت 119 فیصد بڑھی، ہم نے صرف 23 فیصد اضافہ کیا، خام تیل کی قیمت میں 119 فیصد کا اضافہ ہوا، ہم نے صرف 32 فیصد قیمت بڑھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیمز بنارہے ہیں، ہمیں سستی بجلی کی ضرورت ہے۔ چھوٹے قرض فراہم کیے جارہے ہیں۔ پاکستان میں ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں